امریکہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے باضابطہ طور پر سکھ کارکن کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔
killing-of-the-sikh-activist
امریکہ کی وفاقی عدالت کے پروسیکیوٹر نے ایک 52 سالہ بھارتی شہری پر شبہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اس کرائے کے قتل کی سازش میں ملوث ہے
حکام نے مزید بتایا کہ نکل گپتا کو بھارتی سیکیورٹی ادارے کے ایک رکن نے پیسوں کا لالچ دے کے قتل کی سازش کے لیے راضی کیا حکام نے یہاں ٹارگٹ کا نام نہیں بتایا
مین ہیٹن میں اعلی وفاق کی عدالت کے پروسیکیوٹر ڈیمانڈ ولیمز نے کہا کہ بھارتی حکومت کے سیکیورٹی کے ایک رکن نے نیویارک شہر میں ایک ہندوستانی نزاد امریکی شہری کے قتل کی سازش کی یہ ہندوستانی نزاد امریکی شہری سکھوں کے علیحدہ ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا
استغاثہ نے کہا کہ گپتا نے مبینہ طور پر اس قتل کو انجام دینے کے لیے ایک قاتل کو $100,000 ادا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
اس سے سات دن قبل یہ الزامات جو بائڈن انتظامیہ کے ایک سینیئر رکن نے بھی لگائے تھے کہ امریکہ میں ایک سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کی جا رہی ہے
انہوں نے مزید کہا تھا کہ گرپتونت سنگھ پنن جو کہ امریکہ اور کینیڈا دونوں کا شہری ہے وہ اس شازش میں نشانہ تھا
اس سے دو ماہ قبل کینیڈا میں بھی ایک سکھ علیحدگی پسند شہری کو قتل کر دیا گیا تھا اور کینیڈین حکام نے اس کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسی را پر لگایا تھا یہاں تک کہ کینیڈین پرائم منسٹر جسٹن ٹروڈو نے بھی پریس کانفرنس کر کے بھارتی حکومت اور ایجنسی پر الزام لگایا تھا
واشنگٹن میں ہندوستانی سفارت خانے نے ابھی تک ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
نئی دہلی نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ جون میں کینیڈا کے سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے پیچھے اس کا ہاتھ تھا، لیکن کینیڈین حکام اس دعوے کے پیچھے کھڑے ہیں اور جواب میں درجنوں سفارت کاروں کو بھارت سے نکال لیا ہے۔
امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق بھارتی اہلکار نے گپتا کو مئی 2023 میں قتل کی منصوبہ بندی کے لیے بھرتی کیا کتا نے اہلکار کو بتایا کہ وہ منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث ہے امریکی پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ گپتا اس کے بعد کسی ایسے شخص سے رابطہ کیا جس کے بارے میں اسے یقین تھا کہ وہ ایک مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کے ذریعے ایک ہٹ مین کی خدمات حاصل کی جائیں لیکن وہ ساتھی دراصل امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کا خفیہ ایجنٹ تھا
پراسیکیوٹر کے مطابق کینیڈا میں نجار کے مارے جانے کے اگلے ہی دن کپتا نے انڈر کور ڈی ای اے ایجنٹ کو لکھا کہ نجار بھی نشانات تھا اور ہمارے پاس ایسے بہت سارے اہداف ہیں
گپتا کو کرایہ کے بدلے قتل اور کرایہ پر قتل کی سازش کے دو الزامات کا سامنا ہے۔ جرم ثابت ہونے پر اسے زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
بھارت نے سکھ علیحدگی پسندی کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، اور 1980 کی دہائی میں پنجاب میں سکھ ریاست کے قیام کے لیے مسلح علیحدگی پسندوں کے خلاف وحشیانہ مہم لڑی، جسے عام طور پر خالصتان کہا جاتا ہے۔
جب کہ ہندوستان خالصتانی علیحدگی پسندی کی حمایت کرنے والے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ یہ تحریک طویل عرصے سے ہندوستان میں ایک سنگین قوت بن گئی ہے۔
محکمہ انصاف نے نیویارک شہر میں امریکی شہری کو قتل کرنے کی ناکام سازش کے سلسلے میں الزامات کا اعلان کیا
ہندوستانی سرکاری ملازم نے ہندوستان سے سکھ علیحدگی پسند تحریک کے امریکہ میں مقیم رہنما کو قتل کرنے کی سازش کی ہدایت کی
Justice Department Announces Charges in Connection with Foiled Plot to Assassinate U.S. Citizen in New York City
Indian Government Employee Directed a Plot from India to Murder U.S.-Based Leader of Sikh Separatist Movementhttps://t.co/v1IDJXy46P pic.twitter.com/dxDmarrjH4
— National Security Division, U.S. Dept of Justice (@DOJNatSec) November 29, 2023