Site icon Urdu Headline News

کون سا کاروبار اچھا ہے

.کون سا کاروبار اچھا ہے یا پھر کون سا کاروبار کیا جائے

یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہر اس شخص کے دماغ میں آتا ہے جو اپنا کاروبار کرنا چاہ رہا ہے جو روز مرہ کی جدوجہد سے پریشان ہے جو روز دفتروں میں اپنے مالکوں سے باتیں سن کے پریشان ہیں یہاں ہم اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کریں گے کہ کاروبار کرنے کے لیے ہم کیسے صحیح سمت کا تعین کر سکتے ہیں کون سا کاروبار کس طرح کرنا چاہیے

 

.جائزہ

سب سے پہلے ہمیں خود کا جائزہ لینا پڑے گا کہ ہمارے اندر کیا مہارت ہے اور ہمیں کیا شوق ہے اور کیا چیز ہم شوق سے کرتے ہیں کسی بھی نئے کاروبار کو چلانے کے لیے اس میں ہمارا شوق کا ہونا بہت ضروری ہے ورنہ ہم کام شروع کرنے سے پہلے ہی اس سے بور ہو جائیں گے اور وہ کام ہمارے لیے نقصان کا باعث بنے گا آپ کو سب سے پہلے اپنے اپ کو جانچنا ہے کہ میرے اندر کیا مہارت ہے یہ کون سا کام میں نہایت مہارت سے کر سکتا ہوں کس بزنس کو اسٹارٹ کر کے میں اسے کامیاب کر سکتا ہوں اور مجھے کیا کرنے میں سکون ملے گا ان سارے سوالوں کے جواب اپ کو خود سے لینے ہیں کہ جس چیز میں اپ کا لگاؤ ہے اسی کو اپنا بزنس بنا سکتے ہیں یا نہیں جس چیز میں اپ کا لگاؤ ہے وہ چیز اپ کو کاروبار میں کام ا سکتی ہے یا نہیں

 

.مارکیٹ کی تحقیقات

کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے اپ کو اس کی مارکیٹ کو جاننا بے حد ضروری ہے کہ آپ جو کاروبار شروع کرنا چاہ رہے ہیں کیا اس کی مارکیٹ میں جگہ ہے کیا لوگ آپ کے اس کاروبار سے فائدہ اٹھا سکیں گے آپ کو کتنا وقت لگے گا مارکیٹ کی خالی جگہ کو پورا کرنے کے لیے یہ مت دیکھیے گا کہ اگر کوئی کسی کاروبار سے کما رہا ہے تو اپ بھی اس کو فالو کر سکتے ہیں وہ کما رہا ہے اس نے ایک ٹائم لگایا ہے اس نے محنت کی ہے آپ کو اپنے لیے نئی جگہ بنانی ہے تو اس چیز کا اپ کو خیال رکھنا ہے نہایت ضروری ہے کہ اپ جو چیز مارکیٹ میں لے کے جا رہے ہیں آپ جس چیز کا کاروبار شروع کر رہے ہیں اس چیز کو اپ کامیاب کر سکیں گے اس چیز کو اپ لوگوں تک صحیح طریقے سے پہنچا سکیں گے وہ چیز مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا سکے گی یا نہیں

کاروبار میں سرمایہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے جانا چاہیے کہ اپ جو کاروبار شروع کرنے جا رہے ہیں اس میں اپ کتنا سرمایہ لگا سکتے ہیں کیونکہ یاد رکھیے گا کوئی بھی کاروبار پہلے ہی دن کامیاب نہیں ہوگا اس کی کامیابی کے لیے اپ کو ایک لمبا عرصہ انتظار کرنا پڑے گا ہو سکتا ہے وہ عرصہ کچھ مہینوں کا ہو ہو سکتا ہے وہ عرصہ سالوں میں بدل جائے تو کبھی بھی اپنے کاروبار میں اپنا کل سرمایہ انویسٹ مت کیجئے گا اپنا تھوڑا سرمایہ کاروبار میں لگائیں اور انتظار کریں کہ وہ کاروبار کب آپ کا سرمایہ آپ کو واپس کر رہا ہے اس کے بعد ہی دوبارہ سرمایہ لگانے کی سوچیں اس چیز سے اپ کو ایک فائدہ ہوگا کہ اگر آپ کا کاروبار صحیح طرح نہیں چل پاتا ہے تو کم سے کم اپ کے پاس بیک اپ موجود ہوگا اپ اس بیک اپ سے کسی اور چیز میں اپنا سرمایہ لگا سکتے ہیں

 

.چھوٹا یا بڑا کاروبار

آپ کو اس بات کا تعین پہلے سے کر کے رکھنا ہے کہ آپ اپنے کاروبار کو چھوٹے پیمانے پہ شروع کرنا چاہتے ہیں یا بڑے پیمانے پہ جتنے بھی کامیاب کاروبار ہیں ان میں یہی دیکھا گیا ہے کہ وہ نہایت ہی چھوٹے پیمانے سے شروع کیے گئے ہیں اور اس کے بعد وہ اونچائی کی بلندیوں پر پہنچ گئے تو اس چیز میں خاص طور پہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ اپ کے پاس سرمایہ کتنا ہے اگر اپ کے پاس سرمایہ زیادہ ہے اور اپ اس کا ادھا اپنے کاروبار میں لگاتے ہیں اور ایک اچھا کاروبار شروع کر سکتے ہیں تو اپ اپنا کاروبار بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں تو یہاں یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اپ کاروبار کتنے سکیل پہ شروع کرنا چاہتے ہیں چھوٹی سطح پہ شروع کرنا چاہتے ہیں یا بڑے پیمانے پر

 

.آپ کے مد مقابل

آپ کو اس چیز کا بھی خاص خیال رکھنا ہے کہ جو کاروبار آپ شروع کرنے جا رہے ہیں وہ مارکیٹ میں کتنے لوگ کر رہے ہیں کتنے پیمانے پر کر رہے ہیں ان کا کاروبار کرنے کا طریقہ کار کیا ہے اور ان کے پاس کیا ایسی چیز ہے جو وہ نہیں کر رہے وہ آپ کر سکتے ہیں ان ساری باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر اپ کاروبار کا اغاز کریں گے تو اپ کو شروعات میں ہی کامیابی ملنے کے چانسز بہت زیادہ ہیں

 

.جگہ اور مقامی قوانین

آپ کو اس بات کا بھی خاص خیال رکھنا ہے کہ آپ کاروبار کس جگہ شروع کر رہے ہیں وہاں کے مقامی قوانین کیا ہیں اور وہ قوانین کس طرح آپ کو کاروبار کو مدد کر سکتے ہیں اگر اپ کوئی کاروبار ایسی جگہ شروع کر دیا جہاں کا قانون آپ کے کاروبار کو سپورٹ کرتا ہوا نہیں پایا گیا تو آپ کو کاروبار میں نقصان ہونے کے چانسز بہت زیادہ لہذا اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ اپ کاروبار مقامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں سارا پیپر ورک پورا کریں اور کوئی بھی چیز مس نہ کریں

 

نئے کاروبار کو شروع کرنے کے لیے کچھ مثالیں یہاں درج ہیں جو شاید آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گی

  1. Online Sales
  2. Restaurants
  3. Grocery Shop
  4. Real Estate
  5. Electronics
  6. Services
#KONSA-KAROBAR-BEST-HAI #KONSA-BUSINESS-KAREN #BUSNIESS-KAISE-KAREN

 

https://urduheadlinenews.com/30-thousand-new-jobs-for-pakistanis-in-saudi-arabia/

 

Exit mobile version