کیا بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری میں اختلافات پیدا ہو گئے؟

Photo of author

By urduheadlinenews.com

کیا بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری میں اختلافات پیدا ہو گئے؟

کیا بلاول بھٹو اور اصف علی زرداری کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں مورخہ 25 نومبر 2023 کو اصف علی زرداری کا ایک انٹرویو جیو نیوز پر نشر  ہوا جس پہ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ٹکٹ میں بانٹوں گا بلاول کو بھی ٹکٹ میں دوں گا 

مزید اصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول ابھی انڈر ٹریننگ ہے اور اسے ابھی تربیت کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے میڈیا کے حلقوں میں کافی ابہام پیدا ہو گیا اور ہر جگہ یہ خبر گردش کرنے لگی کہ بلاول بھٹو اور اصف علی زرداری کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی الیکشن کمپین اس وقت بلاول بھٹو زرداری چلا رہے ہیں اور پچھلے کچھ عرصے میں اپنے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بوڑھے سیاست دانوں کو کافی للکارا ہے جس کی وجہ سے ان کے پارٹی کے اندر کے لوگ بھی سوال کر رہے ہیں

بلاول بھٹو زرداری اس وقت پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں اور اپنی پارٹی پر اپنے گرپ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس کوشش میں کتنا کامیاب ہوتے ہیں اور فروری میں ہونے والے الیکشن میں کیا رزلٹس لے کے اتے ہیں